ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مذہب کی بنیاد پر ہوٹل کاکمرہ دینے سے انکار نہیں کیا گیا: ہوٹل مالک

مذہب کی بنیاد پر ہوٹل کاکمرہ دینے سے انکار نہیں کیا گیا: ہوٹل مالک

Thu, 06 Jul 2017 10:05:26    S.O. News Service

بنگلورو، 5؍جولائی(ایس او نیوز)بنگلورو میں ایک شادی شدہ جوڑے کو ایک ہوٹل میں کمرہ دینے سے مبینہ طورپر انکار کے واقعہ کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے اسے منصفانہ قراردیتے ہوئے دعوی کیا کہ ہوٹل میں کمرہ نہ دینے کا تعلق مذہب سے نہیں ہے ۔قبل ازیں میڈیا اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ بین مذہبی شادی ہونے کے سبب اس جوڑے کو کمرہ نہیں دیا گیا ۔یہ جوڑا خاتون کے انٹرویو کیلئے بنگلور پہنچا تھا۔شوہر مسلم اور ا س کی بیوی ہندو تھی، جنہیں مذہبی بنیاد پر کمرہ نہ دینے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں ۔اس جوڑے کے مطابق ان سے کہا گیا تھا کہ ہندو اور مسلمان کا ایک ساتھ رہنا ناقابل قبول ہے ۔اس الزام پر ہوٹل کے مالک نے کہا کہ ایک جوڑا ان کی ہوٹل میں کمرہ لینا چاہتا تھا ۔ابتدا میں اس جوڑے نے کہا تھا کہ وہ صرف نصف گھنٹہ کیلئے کمرہ لیناچاہتے ہیں ،تاہم جب کیاشیر نے انکار کردیا تو انہوں نے کہاکہ وہ ایک دن کیلئے کمرہ لینا چاہتے ہیں تاہم ان کے پاس کوئی لگیج اور مناسب شناختی کارڈز نہیں تھے اسی لئے ان کو کمرہ دینے سے انکارکردیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مذہبی عقائد سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ،کیونکہ ان کے بیشتر گاہک مسلمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر کمرہ دینے سے کبھی بھی انکار نہیں کیا جاتا ۔کوئی بھی ہندو مسلم مسئلہ نہیں ہے ۔جن افراد کے پاس مناسب شناختی کارڈز ہیں ان کو کمرہ دیا جاتا ہے ۔تاہم اس جوڑے کے پاس کوئی مناسب شناختی کارڈنہیں تھااورنہ ہی کوئی لگیج تھا۔اس جوڑے نے اس واقعہ کو فیس بک پر پوسٹ کیا، جبکہ ہوٹل نے اس سلسلہ میں مذہبی مسئلہ ہونے سے انکار کردیا۔


Share: